Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں کہ جب جی چاہا توڑ دیں، حمزہ شہباز

عمران خان کی ہر چال کا سیاسی، آئینی اور قانونی جواب دیا جائے گا۔
شائع 22 دسمبر 2022 07:46pm
حمزہ شہباز (فوٹو:فائل)
حمزہ شہباز (فوٹو:فائل)

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں کہ جب جی چاہا توڑ دیں، عمران نیازی پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مشن پر ہے۔

اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے اداروں پر جھوٹے الزامات لگا گر اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان کی ہر چال کا سیاسی، آئینی اور قانونی جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کی طاقت پر بھروسہ کرنے والی جماعت ہے، ہم الیکشن کیلئے ہر دم تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص کی انا کیلئے ایسے اقدام کا راستہ روکا جائے گا۔

PMLN

imran khan

Hamza Shehbaz