Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرپورخاص: زیادتی کیس، عدالت نے سات ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔
شائع 22 دسمبر 2022 06:10pm
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

میرپورخاص میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نوکوٹ میں لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے سات ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

میرپورخاص کی انسداد دہشتگردی عدالت میں دو لڑکیوں سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کیس میں نامزد مرکزی ملزم سمیت 7 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے کہ گیارہ ماہ قبل دو لڑکیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پاکستان

MirpurKhas

anti terrorism

courts