شمسی توانائی وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی وقت کی اہم ضرورت ہے، معیشت کی بہتری اور ایندھن کی مدّ میں امپورٹ بل میں کمی کے لیے شمسی توانائی کا فروغ نا گزیر ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت شمسی توانائی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ ملک بھر میں مہنگے ایندھن کی جگہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے فریم ورک منظور کر چکی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اس مہینے کے اختتام تک شمسی توانائی کے بڑے پراجیکٹس کے ٹیرف کا تعین کر لےگی،شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے تین منصوبے زیر غور ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے آر ایف پی اور بڈنگ کا کام تیز تر اور شفاف بنانے کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے ضروری اقدامات کریں۔ ابتدا اسلام آباد کی حدود میں قائم وفاقی حکومت کی عمارات سے کی جائے اور بعد ازاں پورے ملک میں موجود سرکاری بلڈنگز کی سولرآئیزشن کی جائے۔
وزیراعظم نے تاکید کی کہ گرمی کا موسم شروع ہونے سے پہلے سرکاری عمارات کی شمسی توانائی پر متقلی کو یقینی بنایا جائے، شمسی توانائی پر منتقلی سے سرکاری اداروں کے بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔
Comments are closed on this story.