Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون جج کو دھمکی دینے پر عمران کیخلاف مقدمے کا آغاز

عمران خان نے جلسے کے دوران خاتون جج جسٹس زیبا چوہدری کو دھمکی دی تھی۔
شائع 22 دسمبر 2022 04:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے معاملے پر عمران خان کے خلاف دائر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت سینیر سول جج رانا مجاہد رحیم کی جانب سے عمران خان کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔   عمران خان نے جلسے کے دوران خاتون جج جسٹس زیبا چوہدری کو دھمکی دی تھی۔

اسلام آباد پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

عدالت نے عمران خان کو 18 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

پس منظر

عمران خان نے 20 اگست کو ایف نائن پارک میں احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لے کر دھمکی بھی دی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ، ”آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے، تم پر کیس کریں گے، مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نے نہیں چھوڑنا، کیس کرنا ہے تم پر بھی، مجسٹریٹ کو پتہ تھا کہ شہباز پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دے دیا“ ۔

imran khan

Trial

Justice Zeba Chaudhry