Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پارٹی اکاؤنٹس کی جانچ: جواب جمع نہ کرنے پر کارروائی آگے بڑھائیں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو جواب جمع کرانے کا ایک اور موقع
شائع 22 دسمبر 2022 03:13pm
الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن نے پارٹی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے جواب طلب کرلیا اور کہا ہے کہ جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں کارروائی یک طرفہ آگے بڑھائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے رہنما عامر محمود کیانی کی دراخوست پر سماعت کی۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ اے این پی اور بی این پی کی جانب سے تا حال جواب نہیں آیا اور یہ کافی عرصے سے کیس زیر التوا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ہم دلائل کے لئے تیار ہیں، کمیشن حکم دے کہ آئندہ جو سماعت پر پیش نہیں ہوا اسے دفاع کا حق بھی نہیں ہو گا ۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ جوابدہ کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے، اگر جواب جمع نہیں کرایا تو ہم کارروائی آگے بڑھا دیں گے کمیشن تیار ہے ، التوا جوابدہ کی وجہ سے ہوا۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو جواب جمع کرانے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔

ECP

اسلام آباد

Political Parties

party accounts