Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کے صاحبزادے کا لاہور کی عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ

سلیمان شہباز کا ضمانت کے لئے کل احتساب عدالت پیش ہونے کا امکان
شائع 22 دسمبر 2022 12:49pm
فوٹو۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے لاہور کی عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز کا ضمانت کے لئے کل احتساب عدالت پیش ہونے کا امکان ہے، وزیر اعظم کے صاحبزادے اسپیشل کورٹ سینٹرل کے سامنے بھی خود کو سرنڈر کریں گے، سلیمان شہباز احتساب عدالت اور اسپیشل کورٹ سینٹرل سے اشتہاری ہیں ۔

یاد رہے کہ نیب نے سلیمان شہباز اور اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے ، ایف آئی اے نے بھی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کا چالان جمع کرا رکھا ہے ۔

یاد رہے کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں اور چند روز قبل ہی وہ وطن واپس پہنچے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو سلیمان شہباز کو گرفتار کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کے صاحبزادے کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

PMLN

lahore

PM Shehbaz Sharif

salman shehbaz

courts