گوروں کو چکن تکے کا چسکا لگانے والے پاکستانی نژاد شیف چل بسے
دنیا میں چکن تکہ مصالحہ متعارف کرانے کا اعزاز حاصل کرنے والے اسکاٹش شیف علی احمد اسلم خالق حقیقی سے جا ملے۔
دنیا کو اپنے ہاتھوں سے منفرد ذائقہ دینے والے شیف کا انتقال 77 برس کی عمرمیں اسکاٹ لینڈ میں ہوا ہے۔
شیف علی احمد اسلم کے انتقال کا اعلان پیرکے روز اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع ان ہی کے شیش محل ریسٹورنٹ کی جانب سے کیا گیا۔
سن 1958 میں پاکستان سے اسکاٹ لینڈ منتقل ہونے والےعلی احمد اسلم نے سن 1964میں گلاسگو میں ریسٹورنٹ کھولا تھا۔
انتقال سے پہلے خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شیف علی نے بتایا کہ انہوں نے سن 1970 میں چکن تکہ مصالحہ متعارف کرایا تھا جس وقت ان کے گاہک چکن کو بے ذائقہ کھانا تصورکرتے تھے۔
شیف علی احمد اسلم نے کہا کہ ہم نے سوچا کہ چکن کو کسی اور ذائقے کے ساتھ پکانا چاہئے، تو پھر چکن تکہ کو اس کی چٹنی کے ساتھ پکایا جس میں دہی، کِریم، مصالحے شامل تھے۔
اس کے علاوہ علی احمد اسلم اسکاٹ لینڈ میں سُپر علی کے نام سے مشہور تھے۔
Comments are closed on this story.