Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی اور ثناء میر کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی کی 14 رکنی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی ہے
شائع 21 دسمبر 2022 10:25pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور ثناء میر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم عہدہ مل گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے معاملات چلانے کے لئے مینیجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، 14 رکنی مینیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کی سربراہی میں 120 دن تک کام کرے گی۔

14 رکنی کمیٹی میں شاہد آفریدی، ثناء میر کے علاوہ شفقت رانا، شکیل شیخ، ہارون رشید اور گل زادہ شامل ہیں۔

گل محمد، نعمان بٹ اور چوہدی عارف سعید پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ ہوں گے جب کہ 2014کے آٸین کی بحالی سے متعلق درپیش مساٸل کمیٹی کے سپرد کردیئے گئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کی منظوری سے کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاے گا۔

Shehbaz Sharif

PCB

Shahid Afridi

Sana Mir

Najam Sethi