Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ق لیگ پارلیمانی پارٹی کا پرویز الٰہی اور تحریک انصاف کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ

دل و جان سے عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے، پرویز الٰہی
شائع 21 دسمبر 2022 06:39pm
ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس۔ فوٹو — اسکرین گریب
ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس۔ فوٹو — اسکرین گریب

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور تحریک انصاف کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ایوان وزیراعلیٰ میں پرویزالٰہی اور پارلیمانی لیڈر ساجد بھٹی نے مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اراکین نے پرویزالٰہی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دے دیا۔ اس ضمن میں ایم پی اے ساجد بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارے لیڈر ہیں، اختلافات کا پراپیگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہا کہ وہ دل و جان سے عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے، افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

اجلاس میں ایم پی اے ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، احسان الحق، محمد افضل، خدیجہ عمر اور باسمہ چودھری کے علاوہ ایم این اے حسین الٰہی بھی موجود تھے۔

pti

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ

Politics Dec21 2022