Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

سیریز میں شرکت کیلئے مہمان ٹیم کل رات کراچی پہنچے گی.
شائع 21 دسمبر 2022 06:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

حسن علی اور کامران غلام 16رکنی اسکواڈ کا حصہ بن گئے، جبکہ محمد علی اور فہیم اشرف کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

سیریز میں شرکت کیلئے مہمان ٹیم کل رات کراچی پہنچے گی اور پہلا ٹیسٹ 26دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کراچی اور ملتان میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے، مہمان ٹیم جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب شہرقائد پہنچے گی۔

کیوی ٹیم 2021 میں بھی پاکستان آئی، لیکن سیکیورٹی کا جواز بنا کر دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ ترقی ہوگئی۔

بابراعظم نے کیرئیر بیسٹ دوسری پوزیشن حاصل کرلی، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں 346 رنز اسکور کیے۔

PAKvNZ

test series

Pakistani Squad

Final Squad