Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی، پی آئی اے کی رات والی پروازیں لاہور سے اسلام آباد منتقل

رات 10 تا دن 11 بجے کے درمیان آپریٹ ہونے والی قومی ائیر لائن کی بین القوامی پروازوں کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا
شائع 21 دسمبر 2022 05:53pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند اور حد نگاہ خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر رات 10 تا دن 11 بجے کے درمیان آپریٹ ہونے والی قومی ائیر لائن کی بین القوامی پروازوں کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پروازوں کی منتقلی فضائی حفاظت اور مسافروں کو طویل انتظار کی کوفت سے بچانے کے تناظر میں کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رات 10 تا دن 11 بجے کے درمیان کی پروازوں کی منتقلی عارضی ہے اور دھند کی صورتِ حال بہتر ہوتے ہی واپس کردی جائے گی، پروازوں کی منتقلی پر عمل درآمد آج رات سے کردیا جائے گا۔

PIA

fog

lahore airport

islamabad international airport