Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر سبطین خان کا گورنر پنجاب کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ

بطین خان نے بلیغ الرحمان کے مس کنڈکٹ کے خلاف صدر علوی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا
شائع 21 دسمبر 2022 05:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر بلیغ الرحمان کی تبدیلی کی درخواست کے لئے صدر مملکت داکٹر عارف علوی کو آج ہی خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سبطین خان نے بلیغ الرحمان کے مس کنڈکٹ کے خلاف صدر علوی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، خط میں اسپیکر گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی صدر مملکت سے گورنر کی تبدیلی کی بھی درخواست کریں گے جب کہ خط میں آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکنے کی استدعا کی جائے گی۔

خط میں لکھا جائے گا کہ گورنر صوبے میں صدر کا نمائندہ ہوتا ہے، صدر مملکت کو یہ خط آئین کے آرٹیکل 101 کے سب آرٹیکل 3 کے تحت لکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے خط کو مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے آج ہی وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دیا جائے گا۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جلد دوبارہ حکم جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

lahore

punjab assembly

governor punjab

Arif Alvi

sibtain khan

Punjab Assembly dissolve

Politics Dec21 2022