Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے نجم سیٹھی کے نام کی منظوری دیدی

رمیزراجہ کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری آج صبح وزیراعظم کوارسال کی گئی تھی
شائع 21 دسمبر 2022 01:49pm
تصویر: اے ایف پی/ فائئل
تصویر: اے ایف پی/ فائئل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا اپنے عہدے کو خیرباد کہنے کا وقت آگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نجم سیٹھی کی بطور پی سی بی چیئرمین نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔

نئے چیئرمین کی تعیناتی کے علاوہ کرکٹ بورڈ کے حوالے سے مزید کئی نوٹیفکیشنز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ممکنہ طور پر وزیراعظم جلد ہی پی سی بی کے 2014 کے آئین کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، اس کے علاوہ موجودہ بورڈ کو چلانے کیلئے سیٹ اپ کا بھی اعلان متوقع ہے۔

رمیزراجہ کو پی سی بی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری آج صبح وزیراعظم شہباز شریف کوارسال کردی گئی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے وزیراعظم آفس بھجوائی جانے والی سمری میں پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لئے نجم سیٹھی اورشکیل شیخ کے نام تجویز کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

PCB

ramiz raja

Najam Sethi

chairman pcb