Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آصف زرداری اور وزیر اعظم کا رابطہ، پنجاب میں اعتماد کے ووٹ پر مشاورت

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کو گورنر پنجاب سے مشاورت کی ہدایت
شائع 21 دسمبر 2022 01:13pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

سابق صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر مشاورت کی۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔

دونوں رہنماوں نے اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ پر بھی مشاورت کی ہے۔

اس سےقبل 18 دسمبر کو وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم آئینی اور قانونی فیصلوں پرمشاورت کی گئی۔

ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت حسین کو دینے پراتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں چوہدری شجاعت کے گرین سگنل کے انتظار کا فیصلہ کیا گیا جبکہ گرین سگنل تک پرویز الٰہی سے رابطہ نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

آصف زرداری نے پنجاب میں اپنا پڑاؤ طویل کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

PMLN

Asif Ali Zardari

lahore

PPP

Chaudhry Pervaiz Elahi

PM Shehbaz Sharif