Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

وہوا، تونسہ اور کوہ سلیمان کی تحصیلیں نئے ضلع میں شامل
شائع 21 دسمبر 2022 12:45pm
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی

تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وہوا، تونسہ اور کوہ سلیمان کی تحصیلیں نئے ضلع میں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن ایم این اے خواجہ شیراز المحمود اور محمد خان لغاری سے ملاقات کے دوران دیا۔

وہوا، تونسہ اور کوہ سلیمان کی تحصیلیں نئے ضلع تونسہ میں شامل ہیں جبکہ ضلع تونسہ 362 یونین کونسلوں پر مشتمل ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تونسہ ضلع میں تعمیر و ترقی کا نیا اور حقیقی باب شروع ہوگا،عوام کے مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہوں گے،علاقے میں خوشحالی آئے گی اور ہزاروں لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، چند ماہ کے قلیل عرصے میں 5 اضلاع اور ایک ڈویژن کا قیام پنجاب کی تاریخ میں مثال ہوگا۔

یاد رہے کہ 15دسمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دی تھی، اس سے قبل مری، وزیرآباد، تلہ کنک اور کوٹ ادو کو بھی ضلع کا درجہ دیا جاچکا ہے۔

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

taunsa sharif

district