Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ ریفرنس میں زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف

اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید اور غنی مجید کو بھی ریلیف مل گیا
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2022 01:28pm
فوٹو۔۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔ آج نیوز

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزیراعظم نوازشریف اوریوسف رضا گیلانی کوبڑا ریلیف مل گیا ، احتساب عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس بھجواتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے بطورایڈمنسٹریٹوجج توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

عدالت نے آصف زرداری ، نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کوواپس بھیج دیا۔

توشہ خانہ ریفرنس میں اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید اور غنی مجید کو بھی ریلیف مل گیا ۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس واپس بھیجا گیا جس کے تحت ریفرنس میں ملزمان پر11 کروڑ کی خرد برد کے الزامات ہیں جبکہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے ۔

احتساب عدالت نے ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اوریوسف رضا گیلانی نے بھی ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی تھی۔

توشہ خانہ کیس کا پس منظر

سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر کیا جانے والا توشہ خانہ ریفرنس حکمران جماعت کے 5 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے تحائف کو فروخت کرکے جو آمدن حاصل کی اسے اثاثوں میں ڈکلیئر نہیں کیا۔

آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت دائر کیے جانے والے ریفرنس میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے موقف اپنایا تھا کہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی صرف عدلیہ کا اختیار ہے جب کہ سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو بھی آئین کی اسی شق کے تحت اسی نوعیت کے معاملے میں تاحیات نااہلی قرار دیا گیا تھا، ان پر اپنے بیٹے سے متوقع طور پر وصول نہ ہونے والی سزا گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام تھا۔

accountability court

Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

Yousuf Raza Gilani

Tosha Khana Reference

Politics Dec21 2022