Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا لیک آڈیو کلپس سُننا اخلاقی ہے؟ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے جانیے

ایسا کرنا ممکنہ طور پررازداری کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے
شائع 21 دسمبر 2022 11:53am

انٹرنیٹ پرکچھ آڈیو کلپس زیرگردش ہیں جنہیں بعض سیاستدانوں سے منسوب کیا جارہا ہے۔ اگرچہ ان کلپس کی صداقت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے ، لیکن سوشل میڈیا پربیشترصارفین کوایک مخمصے کا سامنا ہے کہ آیا انہیں کسی کی نجی گفتگو کو سننا چاہئے یا نہیں؟۔

ہم فلسفے کے ایک پروفیسر سے آڈیو لیکس سننے کی اخلاقیات کے بارے میں پوچھنا چاہتے تھے لیکن کوئی بھی عزت دارپروفیسر آپ کی ڈیڈ لائن پر 600 الفاظ نہیں لکھے گا۔ لہذا ہم نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) یا مصنوعی ذہانت کی مدد لینے کا فیصلہ کیا۔

اگر آپ ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ ’چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) سے متعلق بھی جانتے ہوں گے، یہ AI سافٹ ویئرکا حصہ ہے جو نہ صرف آپ کے سوال کا جواب دے سکتا ہے بلکہ یہ بھی یاد رکھ سکتا ہے کہ آپ نے پہلے کیا پوچھا تھا۔

اس تک معلومات ہم انسانوں سے ہی پہنچتی ہیں، اس کی جانب سے دیے گئے جوابات انسانوں کے پاس موجود علم (کم از کم وہ جو انٹرنیٹ سے منسلک ہے) کی بدولت ہیں۔

آئیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ساتھ ہونے والی گفتگو پرنظرڈالتے ہیں۔

ہم نے پوچھا ، ’ایک سیاستدان اورعوامی شخصیت کا ایک لیک آڈیو کلپ ہے، جس میں کسی خاتون کے ساتھ جنسی نوعیت کی بات چیت کی گئی ہے۔ کیا مجھے اسے سننا چاہئے یا نہیں؟‘۔

چیٹ جی پی ٹی: عام طور پر ایسی نجی گفتگو یا مواد کو سننا یا شیئرکرنا مناسب نہیں ہے جو ملوث افراد کی رضامندی کے بغیر حاصل کیا گیا ہو، ایسا کرنا ممکنہ طور پررازداری کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے اور اس میں ملوث افراد کو نقصان یا پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ دوسروں کی پرائیویسی کا احترام کرنا ضروری ہے، چاہے وہ عوامی شخصیات ہی کیوں نہ ہوں۔ اگر آپ کو اس طرح کا کوئی کلپ ملا ہے تو بہتر ہوگا کہ اسے نہ سنیں اور اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کریں۔

لیکن مذکورہ سیاست دان ایک عوامی شخصیت ہیں اور باقاعدگی سے اپنی تقریروں میں اخلاقیات اور مذہب کو سامنے لاتے ہیں۔ کیا مجھے یہ سمجھنے کے لئے کلپ نہیں سننا چاہیے کہ ان کی شخصیت کتنی دوہری ہے؟۔

چیٹ جی پی ٹی: اگرچہ یہ کسی عوامی شخصیت اوران کے افعال کے بارے میں مزید جاننے کیلئے ہوسکتا ہے لیکن ایسا کرنے کے لئے کسی کی رازداری پر حملہ کرنا اخلاقی نہیں ہے۔ صرف اس وجہ سے کہ کوئی عوامی شخصیت ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ رازداری کا حق ترک کردے۔ دوسروں کی پرائیویسی کا احترام کرنا ضروری ہے، حتیٰ کہ وہ عوامی شخصیات ہیں اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں جو ممکنہ طور پران کے لئے نقصان یا مصیبت کا سبب بن سکتی ہیں.

مزید برآں ، آڈیو کلپ لیک ہونے کے پیچھے محرکات پر غور کرنا ضروری ہے کہ اسے کس نے لیک کیا ہوگا۔ عین ممکن ہے کہ یہ کلپ عوام کی آگہی کےمقصد کے بجائے بدنیتی پر مبنی یا سیاسی وجوہات کی بناء پر لیک کیا گیا ہو۔ اس طرح کے معاملات میں، ہیرا پھیری کے امکانات کو ذہن میں رکھنا اور ایسی معلومات کا احتیاط سے جائزہ لینا ضروری ہے جوسامنے لائی جا رہی ہیں۔

کیا مجھے، یا دیگرافراد کو اس کلپ کی صداقت کی تصدیق کرنے کی کوشش کرنی چاہیے؟

چیٹ جی پی ٹی: عام طور پر تمام فریقین کی رضامندی کے بغیرحاصل کیے جانے والے مواد کو شیئر یا تقسیم کرنا مناسب نہیں ہے۔ ایسا کرنا ممکنہ طور پر رازداری کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے اور ملوث افراد کو نقصان یا پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر آپ کو اس طرح کا کوئی کلپ ملا ہے تو بہتر ہوگا کہ اسے نہ سنیں اور اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کریں۔

اگر آپ کلپ کی صداقت کے حوالے سے فکرمند ہیں تو تصدیقمیں مدد کے لئے قابل اعتماد ذرائع سے اضافی معلومات یا ثبوت حاصل کرنا مناسب ہوسکتا ہے۔ تاہم ، نجی مواد کو شیئر یا تقسیم کرنے کے ممکنہ نتائج سے آگاہ رہنا اور اس بات پر غور کرنا ضروری ہے کہ آیا ایسا کرنا ضروری یا مناسب ہے۔ لیک کے پیچھے ممکنہ محرکات پر غور کرنا اور کسی بھی ایسی معلومات سے محتاط رہنا بھی ضروری ہے جس کا مقصد ہیرا پھیری یا گمراہ کرنا ہوسکتا ہے۔

اگرمجھے اس سیاستدان کے بارے میں مزید معلومات نہیں ملیں گی تو میں اپنے حق رائے دہی کا انتہائی مناسب استعمال کیسے کروں گا؟

چیٹ جی پی ٹی: سیاسی امیدواروں اورایسے مسائل کے حوالے سے ان کی پوزیشن بارے جاننے کے ایسے بہت سے طریقے ہیں جو آپ کے لئے اہم ہیں۔ کچھ آپشنزیہ ہیں:

امیدوار کے پلیٹ فارم اور پالیسی پوزیشنز پر تحقیق: بہت سے امیدواروں کے پاس ویب سائٹس یا مہم کا مواد ہے جو مختلف حوالوں سے ان کی پوزیشن کا خاکہ پیش کرتا ہے. آپ امیدوار کے خیالات کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ان سے متعلق اخباری مضامین یا انٹرویو بھی تلاش کرسکتے ہیں۔

کسی مہم یا مباحثوں میں شرکت: بہت سے امیدوار ایسی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں جہاں وہ اپنے پلیٹ فارم سے متعلق بات کرتے ہیں اور سامعین کے سوالات کا جواب دیتے ہیں۔ ان تقریبات میں شرکت امیدوار کے خیالات اور شخصیت کے بارے میں مزید جاننے کا ایک اچھا طریقہ ہوسکتا ہے.

امیدوار سے براہ راست پوچھنا: بہت سے امیدواروں کی رابطہ معلومات ان کی ویب سائٹس پر یا ان کی مہم کے دفاتر کے ذریعے دستیاب ہیں. آپ براہ راست امیدوارسے رابطہ کر کے ان کے خیالات اور پالیسیوں کے بارے میں سوالات پوچھ سکتے ہیں۔

قابل اعتماد ذرائع کے ساتھ مشاورت: بہت سی تنظیمیں یا افراد امیدواروں اور ان کے عہدوں سے متعلق تحقیق اور تجزیہ کرتے ہیں. ان ذرائع کے ساتھ مشاورت امیدواروں کے بارے میں مزید جاننے اور بہترفیصلہ کرنے کا مددگار طریقہ ہوسکتا ہے. لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنی تحقیق کریں اور ایک ایسا فیصلہ کریں جو آپ کی اقدار اور ترجیحات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہو۔

جی ہاں، بالکل. میں اخلاقیات کی قدرکرتا ہوں اوران سیاستدان کی آڈیو لیک ہونے کے بعد فکرمند ہوں کہ کیا وہ واقعی ایسی شخصیت ہیں جس کے ہونے کا وہ دعویٰ کرتے ہیں، یعنی صادق اور ایماندار۔ میں ان کے کردار کی تصدیق کیسے کروں؟

چیٹ جی پی ٹی: کسی شخص کے حقیقی کردار کا تعین کرنا مشکل ہوسکتا ہے خاص طور پرکسی ایک واقعے یا چند معلومات کی بناء پر۔ کسی کے کردار کا جائزہ لیتے وقت متعدد شواہد اور معلومات پرغورکرنا ضروری ہے۔ کچھ چیزیں ہیں جو آکسی سیاسی امیدوارکے کردار کو سمجھنے کی کوشش کرتے وقت زیرغور لائی جاسکتی ہیں۔

ان کے ٹریک ریکارڈ پر نظر ڈالیں: امیدوار نے ماضی میں کیا اقدامات اٹھائے ہیں جو ان کے کردار کو ظاہرکرتے ہیں؟ انہوں نے دوسروں کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا اور مختلف حالات کے دوران ان کا برتاؤ کیسا رہا؟۔

ان کی ساکھ پرغور کریں: کیا دوسرے لوگ جنہوں نے امیدواروں کے ساتھ کام کیا ہے یا ان کے ساتھ بات چیت کی ہے، وہ ان کے بارے میں مثبت یا منفی کیسی رائے رکھتے ہیں؟

ان کے بیانات اورافعال کا جائزہ لیں : کیا امیدوار کے الفاظ اورافعال ان کی بیان کردہ اقداراورعقائد کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں؟ کیا وہ اپنے اعمال کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور جب مناسب ہو تو معافی مانگتے ہیں؟

اپنی اقدار پرغور کریں: آپ کے لیے کون سی اقدار سب سے زیادہ اہم ہیں ، اور امیدوارکا کردار ان اقدار کے ساتھ کس طرح مطابقت رکھتا ہے؟ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ کوئی بھی انسان کامل نہیں ہے ، اور ایسا امیدوارملنا شاذ و نادرہی ہوتا ہے جو آپ کی تمام اقدارکے ساتھ پوری مطابقت رکھتا ہو۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ دستیاب معلومات کا جائزہ لیکر ایک ایسا فیصلہ لیں جو آپ کی اقدار اورترجیحات سے مطابقت رکھتا ہو۔

لیکن آپ مجھے مشورہ دے رہے ہیں کہ دستیاب معلومات یعنی لیک آڈیو کلپ کی کی تصدیق نہ کریں،مجھے کیا کرنا چاہیے؟

چیٹ جی پی ٹی: اگر میرا پچھلا جواب واضح نہیں تھا تو میں معذرت خواہ ہوں۔ میرا مقصد کسی سیاسی امیدوار کے کردار کو سمجھنے میں مدد کے لئے اضافی معلومات یا ثبوت تلاش کرنے میں آپ کی حوصلہ شکنی کرنا نہیں تھا۔ اس کے بجائے، میں نجی بات چیت یا مواد کو شیئریا تقسیم کرنے کے غیر اخلاقی یا ممکنہ نقصان دہ عمل کیخلاف انتباہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا جو فریقین کی رضامندی کے بغیرحاصل کیا گیا تھا۔

اگر آپ کسی امیدوار کے کردار کے بارے میں فکر مند ہیں اوراس بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو ایسے بہت سے طریقے ہیں جن سے آپ اضافی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ جیسے کہ ان کے متعلقہ پلیٹ فارم اور پالیسی پوزیشنز پر تحقیق ، کمپین یا مباحثوں میں شرکت کرنا ، امیدوار سے براہ راست پوچھنا ، اور قابل اعتماد ذرائع سے مشورہ کرنا۔۔۔ امیدوار کے کردار کا جائزہ لیتے وقت کسی ایک واقعے یا معلومات کے ٹکڑے پر انحصارکے بجائے متعدد شواہد اورمعلومات پرغورضروری ہے۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ مذکورہ سیاستدان کے کردارکا جائزہ لینے کیلئے مجھے عدالتوں سےرجوع کرنا چاہیے؟

چیٹ جی پی ٹی: میرے لیے یہ مشورہ دینا مناسب نہیں کہ آیا آپ کو کسی سیاسی امیدوار کے کردارکا عدالتی جائزہ لینا چاہیے یا نہیں۔ اس طرح کے فیصلے عام طور پر مخصوص قانونی حیثیت اور اختیار کے ساتھ افراد یا تنظیموں کی طرف سے کیے جاتے ہیں.

اگر آپ کو کسی امیدوار کے کردار کے بارے میں خدشات ہیں اور آپ یہ یقین رکھتے ہیں کہ وہ غیر قانونی یا غیراخلاقی رویے میں ملوث ہوسکتے ہیں تو متعلقہ حکام یا کسی ایسی تنظیم کو یہ بتانا مناسب ہوسکتا ہے جس کے پاس تحقیقات اور کارروائی کرنے کا اختیار ہے۔ تاہم، اس طرح کی رپورٹ کے ممکنہ نتائج بھی ذہن میں رکھنا اور اس بات پرغور کرنا اہم ہے کہ آیا دستیاب شواہد کی بنیاد پر ایسا کرنا ضروری ہے یا مناسب ہے.

اس صورت میں کیا اگرمذکورہ آڈیو کلپ پہلے سے ہی عوامی ڈومین میں ہے اور دوسرے لوگوں نے اسے سنا ہے ؟

چیٹ جی پی ٹی: اگر آڈیو کلپ پہلے ہی عوامی ڈومین میں ہے اور بڑے پیمانے پرشیئر کیا گیا ہے تو دوسروں کو اسے سننے سے روکنا مشکل ہوسکتا ہے۔ تاہم ، اس بات پر غورکرنا اب بھی ضروری ہے کہ کلپ سننے یا شیئر کرنے سے متعلقہ افراد پر کیا اثر پڑسکتا ہے ، اوران کی رازداری کے حق کا احترام کیا جاسکتا ہے۔

کلپ لیک کیے جانے کے پیچھے محرکات پر غور کرنا اور ہیرا پھیری یا طاقت کے غلط استعمال کے امکانات سے آگاہ رہنا بھی ضروری ہے۔ اگر آپ کو کلپ کی صداقت یا سیاق و سباق کے بارے میں خدشات ہیں تو صورتحال کو مزید مکمل طور پر سمجھنے میں مدد کے لئے قابل اعتماد ذرائع سے اضافی معلومات یا ثبوت تلاش کرنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

پاکستان

Artificial Intelligence

audio clip

Privacy

AI

Audio leaks

Leaked Audio

Morality

ChatGPT

BOT

Public Domain