امریکا: کیلیفورنیا میں رات گئے زلزلے نے شہر کو ہلا کررکھ دیا
بڑے پیمانے پر نقصان، ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں رات گئے 6.4 شدت کا زلزلہ آیا جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ساتھ ہی 2 افراد زخمی بھی ہوگئے۔
زلزلے کے باعث پلوں، سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ بجلی کی تاریں گرنے سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے اورگیس کی لیکج کے باعث ایک عمارت کو آگ لگ گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 11.1 میل تھی جبکہ آفٹرشاکس آنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا اورنیواڈا میں ہر سال چھ اور سات شدت کے درمیان تقریباً پانچ زلزلے آتے ہیں۔
اس کے علاوہ خاتوں صحافی نے کیرولین ٹائٹس نے ٹوئٹراکاؤنٹ سے گھرمیں بکھرے سامان کی ویڈیو شیئر کردی۔
earthquake
United States
California
مقبول ترین
Comments are closed on this story.