Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کا چینی سرحد پر ٹینک تعینات کرنے کا فیصلہ

حال ہی میں ہونے والی توانگ جھڑپوں نے بھارتی عسکری حکام کو فوجی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے سر جوڑنے پر مجبور کردیا۔
شائع 20 دسمبر 2022 03:33pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

سرحد پر مشرقی پر بار بار چین کے ہاتھوں درگت بنائے جانے کے بعد بھارتی فوج نے وہاں تعینات اپنے فوجیوں کو مزید مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے گالوان اور اب حال ہی میں ہونے والی توانگ جھڑپوں نے بھارتی عسکری حکام کو فوجی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے سر جوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع رواں ہفتے کے آخر میں ہونے والے اجلاس میں چین کی سرحد پر تعیناتی کے لیے ہلکے ٹینکوں کی تیاری کے لیے فوج کی ایک اہم تجویز پر غور کرے گی۔

وزارت دفاع کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ”میک ان انڈیا“ کے تحت 354 ٹینک خریدنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بھارتی فوج نے اپنے مستقبل کے لائٹ ٹینک کے فیچرز کے حوالے سے کچھ وضاحتیں جاری کی ہیں، جس کا نام ’زورآور‘ ہے۔

اس ٹینک کا نام لیجنڈری جنرل کے نام پر رکھا گیا ہے جنہوں نے تبت میں متعدد کامیاب فتوحات کی قیادت کی، جس پر اب چینی فوج کا کنٹرول ہے۔

فوجی عہدیداروں نے کہا کہ درمیانے درجے کے جنگی ٹینکوں کو درپیش مسائل کو دور کرنے اور بھارتی فوج کو میدانی علاقوں، نیم ریگستانوں اور صحراؤں میں اس کے استعمال کے علاوہ انتہائی اونچائی والے علاقے (HAA)، معمولی خطوں اور جزیروں میں تمام ہنگامی حالات کے لیے لیس کیا جائے گا۔

بھارتی فوج نے کافی تعداد میں T-72 اور T-90 ٹینکوں کو آپریشنل علاقوں میں شامل کیا ہے۔

تاہم، ان ٹینکوں کو بنیادی طور پر میدانی اور صحرائی علاقوں میں آپریشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، جبکہ اونچائی والے علاقوں میں کام کرتے وقت ان کی اپنی حدود ہوتی ہیں۔ رن آف کچھ کے علاقے میں کام کرنے پر انہیں اسی طرح کی معذوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسری طرف، بھارت کی بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) سرحدی علاقوں کے ساتھ بڑے بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی کاموں میں مصروف ہے اور حکومت نے اروناچل پردیش کے تمام سرحدی دیہاتوں کو اچھی رابطہ سڑکوں سے جوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

سڑک کے علاوہ، بی آر او اروناچل پردیش کے توانگ اور مغربی کامنگ اضلاع میں دو اہم سرنگوں کے تعمیراتی کاموں میں مصروف ہے جو بین الاقوامی سرحد کی طرف سیکورٹی کے مسائل کے پیش نظر ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے لیے گیم چینجر بن جائے گی۔

india

Arunachal Pradesh

India China Clashes

Twang