ناظم جوکھیو قتل کیس: صلح نامے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کراچی کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں صلح نامے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کراچی کی ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیوقتل کیس میں ورثا کی ملزمان سے صلح کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
فریقین کے وکلا نے سماعت پر پیش ہو کر دلائل دیے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
مدعی کے وکیل نے کہا کہ 3 ملزمان کے خلاف اغوا کا الزام ہے، اغوا کے دفعات میں قانونی طور پر صلح ہو نہیں سکتی، ملزمان نیاز، دودا اور سومار کے خلاف اغوا کا الزام ہے، مدعی رکن صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام سمیت 3 ملزمان کو صلح کا فائدہ حاصل ہوگا۔
یاد رہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ رکن صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام سمیت 8 ملزمان پر دائر ہے۔
ناظم جوکھیو قتل کیس کا پسِ منظر
رواں سال اپریل میں پولیس نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور جام اویس سمیت 13 ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کی تھی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں تفتیشی افسر سراج لاشاری نے چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔
جس کے بعد پی پی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 افراد کے نام چالان سے خارج کردیے گئے۔
یاد رہے کہ ناظم جوکھیو مقامی صحافی تھے جنہیں کراچی کی ڈسٹرکٹ ملیرمیں نومبر 2021 میں غیرملکیوں کے شکار کی ویڈیو پ لوڈ کیے جانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.