Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

70 سال میں پہلی بار پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

راولپنڈی اور ملتان کے بعد انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ بھی پاکستان سے چھین لیا
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2022 03:27pm
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی

انگلینڈ نے پاکستان کو 70 سال میں پہلی بارہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کردیا ۔

جوتاریخ میں کبھی نہ ہوا وہ بابراعظم کی قیادت میں ہوگیا، راولپنڈی اورملتان کے بعد انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی،انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے بھی ہارا تھا۔

کراچی ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے روزپہلے سیشن میں ہوا،انگلینڈنےپاکستان کی جانب سے دیا گیا 167رنزکا ہدف 2وکٹوں پرحاصل کیا اور اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔

انگلینڈ کے بین ڈیکٹ 82 اور کپتان بین اسٹوکس نے 35 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زیک کرولی 41 جبکہ ریحان احمد نے 10 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے دونوں وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ کوئی اور بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا۔

گزشتہ روز کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان انگلینڈ نے 2 وکٹ پر 112 رنزبنائے تھے۔

پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز پر آؤٹ ہوئی، کپتان بابر اعظم نے 54 اور سعود شکیل نے 53 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کے ریحان احمد نے اننگز میں 5 اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز نے دھواں دھار بیٹنگ کی لیکن میچ تیسرے روز مکمل نا کرسکے۔

انگلینڈ کے ہیری بروک میچ اورسیریزکےبہترین کھلاڑی قرارپائے۔

سیریزمیں ٹیم کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں، بین اسٹوکس

پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ سیریزمیں ٹیم کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں، ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان کی کنڈیشنزمیں اچھا ایڈجسٹ کیا، کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے مجھےبھی اعتماد ملتا ہے۔

بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ہیری بروک نے سیریزمیں شاندارکارکردگی دکھائی، پاکستان آکر بہت اچھا لگا ،پاکستانی شائقین کرکٹ سے بہت محبت رکھتےہیں،شاندارمیزبانی پرپاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بابر اعظم کا انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریزہارنے پرمایوسی کا اظہار

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے ہاتھوں 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریزہارنے پرمایوسی کا اظہار کیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ پہلی اننگزمیں بڑا اسکورکرنےمیں ناکام رہے، اہم کھلاڑیوں کی انجری کی وجہ سےبھی نقصان ہوا، نیوزی لینڈکے خلاف سیریزسےقبل خامیوں کودورکریں گے۔

دورہ پاکستان بہترین رہا، ہیری بروک

میچ اورسیریزکےبہترین کھلاڑی قرار پانے والے انگلینڈ کے ہیری بروک کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان بہترین رہا، سیریزمیں انفرادی پرفارمنس اچھی رہی۔

پاکستان

England

white wash

karachi test

Pakistan vs England