Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

خضدار اور شمالی وزیرستان میں دھماکے، 3 افراد شہید، 15 زخمی

شمالی وزیرستان دھماکے میں نائیک عابد اور 2 شہری شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل
ایدھی ایمبولنس۔ فوٹو — فائل
ایدھی ایمبولنس۔ فوٹو — فائل

خضدار اور شمالی وزیرستان میں دھماکے ہوئے جس میں مجموعی طور پر 3 افراد شہید جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میران شاہ میں ایک خودکش دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں مانسہرہ کے 33 سالہ نائیک عابد اور 2 شہری شہید ہوگئے جب کہ دھماکے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا۔

دوسری جانب خضدار کے علاقے عمر فاروق چوق پر یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے، زخمی افراد میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں۔

واقعے کے بعد لیویز فورسز و دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ڈپٹی کمشنر خضدار اور ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ اسپتال پہنچ گئے، ڈی سی نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

ISPR

North Waziristan

Blast