دہشت گردی کا مقدمہ: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ضمانت منظور
اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے دہشت گردی کے مقدمےمیں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نےڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے واثق قیوم عباسی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل شروع ہونے پر ملزمان کو طلب کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ واثق قیوم عباسی کے خلاف تھانہ آئی نائن میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 26 کلو میٹر کی حکومت نے پی ٹی آئی پر درجنوں مقدمات درج کیے، موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسی سے پاکستان کی معشیت تباہ ہو چکی ہے، اپنے خاندانوں کی کرپشن بچانا چاہتے ہیں،شریف،زرداری جیسے لوگوں کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ پڑ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پر جب کیسز بنں گے تو یہ بھاگیں گے،وفاقی حکومت خرید وفروخت کر کے بنائی گئی۔
ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم نے مزید کہا کہ آنے والا وقت پی ٹی آئی اور عمران خان کا ہے، رانا ثنا اللہ اپنے حواریوں کے ساتھ سوار ہیں،دسمبر ان کے لئے مہنگا پڑے گا، این ار او ٹو ان کو ملا ہے،ہماری جیلیں ان کے انتظار میں ہیں۔
Comments are closed on this story.