Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پرسماعت کل تک کیلئے ملتوی

اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کل دلائل دیں گے
شائع 19 دسمبر 2022 10:47am

اسپیشل سینٹرل جج کی عدالت میں اعظم سواتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ مقدمہ کے مدعی متاثرہ فریق نہیں ہے، مقدمہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔

بابراعوان نے کہا کہ توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں اور زیادہ سے زیادہ توہین کے معاملے میں ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے، 75 سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھوماتے رہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کل دلائل دیں گے جس کے بعد اعظم سواتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔

نئے جج کی تعیناتی کے باعث دوبارہ اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر دلائل ان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے دیے گئے۔

کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے کی کیونکہ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جن کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔

اعظم سواتی کے وکیل کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل بابراعوان نے کہا کہ نئے تعینات جج کے سامنے اعظم سواتی پرہونے والے ظلم رکھے، پراسیکیوٹرکہتے ہیں کہ بحث کرنی ہے اور بعد میں جج کے ٹرانسفر آرڈرآجاتے ہیں۔

انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اراکین نے کہا استعفی دیںگے اسپیکرقومی اسمبلی بھاگ رہے ہیں، 23 دسمبرکواسمبلیاں توڑیں گے اور27 کلومیٹر کی حکومت گرجائے گی۔

ان کا کہا کہنا تھا کہ یہ کہتےتھے 6 ماہ میں پاکستان کواٹھا دیں گے، تو کہاں گئی امداد جو باہرسے آئی تھی۔ معشیت، ایوان، قانون سمیت تمام معاملات کا پی ڈی ایم نے بیڑا غرق کیا ہے۔

اسلام آباد

Babar Awan

Azam Swati