فیفا ورلڈ کپ فائنل: ارجنٹینا تیسری بار عالمی چیمپئین بن گیا
ارجنٹینا نے فائنل میں فرانس کو پینلٹیز پر شکست دے کر تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل کا فیصلہ پینالٹی کِکس پر ہوا، جس میں ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔
لیونل میسی نے آخری ورلڈکپ کو یادگار بناتے ہوئے اپنا ادھورا خواب پورا کیا اور ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔
ارجنٹینا 1978 اور 1986 میں ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا۔
فرانس نے ارجنٹینا دو گول کے جواب میں اپنے دو گول داغے۔
لوسیل اسٹیڈیم میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ارجنٹینا نے فرانس پر پہلے ہی ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کرتے ہوئے کھیل میں اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے۔
ارجنٹینا کی جانب سے کپتان میسی نے 23 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔
تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے 3 منٹ میں دو گول کرکے میچ 2،2 گول سے برابر کردیا۔
اضافی وقت میں میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے ارجنٹینا کو 2-3 کی برتری دلائی، لیکن پھر ایمباپے نے تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ارجنٹینا کی برتری ختم کردی۔
اضافی وقت میں بھی میچ 3-3 سے برابر ہوگیا، ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 4 جبکہ فرانس نے 2 گول کیے۔
Comments are closed on this story.