Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک نہیں عمران خان ہر طرح سے ڈیفالٹ کرچکے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان چار سال اقتدار میں بھیانک لوٹ مار کر کے گئے ہیں۔
شائع 18 دسمبر 2022 07:26pm
مریم اورنگزیب (فوٹو:فائل)
مریم اورنگزیب (فوٹو:فائل)

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک نہیں عمران خان ہر طرح سے ڈیفالٹ کرچکے ہیں، اپنی کرپشن کا جواب دینا شروع کریں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی بھی صورت اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، فوج کو چھوڑیں! اپنے گھر اور گھروالی کی چوریوں اور کرپشن کا بتائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور، نالائق نااہل مافیا کبھی اقتدار میں نہیں آئے گا، آپ اقتدار میں آئے تھے چور چور کا شور مچا کے ملک کو لوٹ کر چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے چیخ چیخ کے این آر او’ مانگ رہے ہیں، عمران خان چار سال اقتدار میں بھیانک لوٹ مار کر کے گئے ہیں۔

pti

PMLN

Federal govt

imran khan

Maryam Aurangzeb