Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی نے کشمیریوں کے حقوق سلب کیے، سعید غنی

عمران خان مودی کا سب سے بڑا حامی ہے، صوبائی وزیر
شائع 18 دسمبر 2022 05:18pm
Every citizen of Pakistan stands with Bilawal Bhutto - Saeed Ghani | Aaj News

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ مودی نے کشمیریوں کے حقوق سلب کیے، عمران خان نے کشمیر پر بھارتی حکومت کے غیرآئینی اقدام پر کچھ نہیں کیا۔

کراچی میں پیپلزپارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے آوازبلندکی ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھارتی چہرہ بے نقاب کیا، پاکستان کا ہرشہری بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑاہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی عمران خان مودی کا سب سے بڑا حامی ہے، اپنی تقریروں میں عمران خان کہتا کہ مودی کی خارجہ پالیسی ٹھیک ہے- آج پاکستان کے لوگ بی جے پی کے غنڈوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان بلاول کے ساتھ ہے، اگر کسی نے حقیقی طور پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے تو وہ پی پی نے لڑا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ جب سے بلاول نے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا ہے، بھارت پریشان ہوگیا ہے، جن ممالک سے عمران خان کے دور میں تعلقات خراب ہوئے، بلاول نے ٹھیک کیے۔

پاکستان

karachi

PPP

Saeed Ghani

sindh

sindh minister