Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواب شاہ: شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں بدل گئی۔
شائع 18 دسمبر 2022 04:37pm
اسکرین گریب، آج نیوز
اسکرین گریب، آج نیوز

بیٹیاں پیدا کرنا خاتون کے لئے جرم بن گیا، نوابشاہ میں تین بیٹیوں کے بعد دوران حمل چوتھی بیٹی کا معلوم ہونے پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

نواب شاہ کے قریب سکرنڈ میں سات سال قبل خاتون سویرا اور نعیم عرف راجہ قاضی نے پسند کی شادی کی تھی، جن سے انہیں تین بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

بعد ازاں دوران حمل جب شوہر کو چوتھی بیٹی کا معلوم ہوا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں بدل گئی اور اسی دوران شوہر نعیم عرف راجہ قاضی پستول سے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوی سویرا کو قتل کر کے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کے بھائی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب خاتون کو پوسٹ مارٹم کے بعد والدین کے گھر منتقل کیا گیا جہاں ورثاء شدت غم سے نڈھال ہیں۔

پاکستان

sindh

NawabShah