Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کی 13 پارٹیاں چوں چوں کا مربہ ہیں، فواد چوہدری

ن لیگ اور پی ڈی ایم کو بھاگنا نہیں چاہیے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 18 دسمبر 2022 02:44pm
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں- اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں- اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاست اور جمہوریت عوام کی حمایت کا نام ہے، پنجاب اور کے پی اسمبلیاں جمعہ کو تحلیل کر رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی 13 پارٹیاں چوں چوں کا مربہ ہیں، ان کے چہرے دیکھیں تو لگتا ہے جسم سے خون ہی ختم ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر ہمارے استعفے منظور کرے اور فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہی دن الیکشن کرائیں۔ ن لیگ الیکشن کمیشن کو اپنے پارٹنر کے طور پر استعمال نہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پی ڈی ایم کو بھاگنا نہیں چاہیے، مقابلہ کریں- کبھی آپ الیکشن کمیشن کو آگے کردیتے ہیں، اگر الیکشن کمیشن تیار نہیں ہے تو استعفیٰ دے اور گھر جائے۔

lahore

Fawad Chaudhary

Pakistan Tehreek Insaf