کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی پوری ٹیم 354 رنز بنا کر آؤٹ
کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ پہلی اننگز میں 354 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہیری بروک نے مسلسل تیسرے میچ میں سنچری داغ دی۔ نعمان علی اور ابرار احمد نے چار چار شکار کیے۔ پاکستان کو برتری ختم کرنے کیلئے 29 رنز درکار ہیں۔
کراچی میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز انگلینڈ آج اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بین ڈکٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 58 کے مجموعے پر پہلے بین ڈکٹ 26رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر جو روٹ بھی سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد اولی پوپ نے ہیری برووک کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور میں 40 رنز کا اضافہ کیا تو 98 کے اسکور پر اولی پوپ 51 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بن گئے۔
مہمان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے جبکہ کھانے کے وقفے کے فورا بعد ہی انگلینڈ کو پانچواں نقصان اٹھانا پڑا۔
انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس 26 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ نے اب تک 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنالیے، ہیری برووک 73 اور بین فوکس 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کو پاکستان کی 304 رنز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 99 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔
پاکستان کی پہلی اننگز
گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم 78 اور آغا سلمان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ شان مسعود 30، اظہر علی 45، محمد رضوان 19، نعمان علی 20 ، فہیم اشرف اور ابرار احمد 4،4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی جانب سے بالر جیک لیچ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے 2 جبکہ اولی روبنسن، مارک ووڈ اور جو روٹ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
انگلینڈ کی ٹیم کو گزشتہ روز کھیلے گئے 3 اوورز میں زیک کرولی کا نقصان برداشت کرنا پڑا، کرولی کو محمد ابرار نے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
Comments are closed on this story.