Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مریم اورنگزیب کو اب عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیئے‘

عوام ان کا استقبال انہی انڈوں سے کرے گی جن سے یہ اپنی نظر اترواتی ہیں
شائع 18 دسمبر 2022 10:30am
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر کنیزوں کو اب عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شدید بخار کے باوجود گزشتہ روز عوام سے خطاب کیا، اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق عمران خان کے فیصلے کو دونوں وزرائے اعلیٰ کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو ہر روز ایک نیا سرپرائز ملے گا، ظل سبحانی کی کنیزوں اور غلاموں کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عوام ہر جگہ پر امپورٹڈ حکومت کا محاسبہ کریں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب کو اب عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیئے، عوام ان کا استقبال انہی انڈوں سے کرے گی جن سے یہ اپنی نظر اترواتی ہیں، انڈے اور ٹماٹروں سے بچنے کے لئے کنیزوں کو ہیلمٹ اور بکتر بند لباس پہن کو عوام میں نکلنا چاہیئے۔

pti

imran khan

lahore

Maryam Aurangzeb

Musarrat Jamshed Cheema

spokeswomen punjab government