Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخواہ: ہنگو، وزیرستان میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا
اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2022 01:51pm

خیبرپختونخواہ کے اضلاع شمالی وزیرستان اور ہنگو میں دو الگ الگ فائرنگ کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ہنگو کے علاقے وراستہ میں مسافر وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے ایک فرد کی شناخت کرم خان سکنہ خدی کے نام سے ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ باقی دو لاشوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے اور فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔

North Waziristan

خیبر پختونخوا