Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی کا عمران خان دور میں ختم کیے گئے2014 کے آئین کی بحالی کا فیصلہ

نیا آٸین منظورکیے جانے سے فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کردی گئی تھی
شائع 17 دسمبر 2022 09:09am
آٸین تبدیل کٸے بغیرفرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی ممکن نہیں تھی۔ - تصویر/ اے پی پی
آٸین تبدیل کٸے بغیرفرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی ممکن نہیں تھی۔ - تصویر/ اے پی پی

ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کے نوٹس لینے پرحکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2014 کا آٸین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

عمران خان کے دور میں نیا آٸین منظورہونے سے فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کردی گئی تھی جبکہ پرانے آٸین کی بحالی سے کرکٹ کا داٸرہ کاربھی وسیع ہوگا۔

وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو بورڈ کا پُرانا آٸین بحال کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا اور کرکٹ بورڈ کا آٸین تبدیل کٸے بغیرفرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی ممکن نہیں تھی۔

PCB

Pakistan Cricket Team

pakistani crickters