Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

موجودہ حکومت نوجوانوں کیلئے کئی پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے، گورنر پنجاب

ہائر ایجوکیشن کمیشن نوجوانوں میں ٹیلنٹ بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔
شائع 16 دسمبر 2022 05:36pm
لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ اسکرین گریب آج نیوز یوٹیوب
لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ اسکرین گریب آج نیوز یوٹیوب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کیلئے کئی پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے، پاکستان کے نوجوانوں میں صلاحیت اور ٹیلنٹ بھرا ہوا ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن نوجوانوں میں ٹیلنٹ بڑھانے کیلئے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر ریسلنگ اکیڈمی بنائی جارہی ہے، سوئمنگ پول بھی بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس آپ کو مقابلہ کرنا سکھاتی ہے، نوجوانوں کو کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے مواقع مہیا کیے جارہے ہیں۔

Federal govt

lahore

governor punjab

baligh ur rehman