Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

قانون کی حکمرانی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، عمران خان

ساڑھے سات لاکھ پاکستانی ملک چھوڑکر جاچکے، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 16 دسمبر 2022 04:31pm
لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک سے خطاب کر رہے ہیں- اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک سے خطاب کر رہے ہیں- اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی دھچیاں بکھیری گئی ہیں۔

ویڈیو لنک کے ذریعے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ہرطبقہ خوفزدہ ہے، ساڑھے سات لاکھ پاکستانی ملک چھوڑکر جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جنگل کا قانون نافذہے، جوڈیشری اپنا کام نہیں کررہی ہے، قانون بدل دیے گئے ہیں، باری باری کرپشن کے کیسز ختم ہورہے ہیں، ایسا تو بنانا ریپبلک میں بھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کے اوپن اینڈ شٹ کیسز تھے، بڑے بڑے کرملنزملک کےفیصلے کررہے ہیں، چین کے صدر نے 450 وزراء کو جیل میں ڈالا تھا، پاکستان کی لیبرباہرجاتی تھی جو وہاں کام کرکے اپنا بزنس شروع کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان آج کل مایوسی کا شکارہیں، وکلا کو ہرطرح کا پریشرڈالنا چاہیے، الیکشن کمیشن نے 8 دفعہ ہماری پارٹی کے خلاف فیصلہ دیا۔

pti

imran khan

lahore