پاکستان میں افغانستان کے ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کو جمعہ کے روز وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔
چمن اسپن بولدک کے علاقے میں افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کے حالیہ واقعات پر پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، لوگ زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان ناظم الامور کے ساتھ اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ شہریوں کا تحفظ دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے اور ان واقعات کی تکرار کو روکنا ضروری ہے۔
اس سلسلے میں قائم ادارہ جاتی میکانزم کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پاک افغان سرحد پر امن اس مقصد کے لیے بنیادی ہے۔
Comments are closed on this story.