Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ کے پی کا صوبے کے حقوق کیلئے قومی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان

جب تک اپنا حق نہیں ملتا واپس نہیں آئیں گے، محمود خان
شائع 16 دسمبر 2022 03:34pm
محمود خان (فوٹو:فائل)
محمود خان (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے حقوق کے لئے اگلے ہفتے سے قومی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ وفاق کے ذمے 190 ارب روپے بقایا ہے، جب تک اپنا حق نہیں ملتا واپس نہیں آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کو حق نہیں ملے گا تو ترقیاتی کام کیسے آگے بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 ارب روپے میں سے ایک پائی بھی نہیں ملی-خیبرپختونخواہ میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ بنادیا ہے۔

mehmood khan

Swat

CM KP