Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ کا کل سے آغاز، کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس

پاکستان اور انگلینڈ کی آخری ٹیسٹ کے لئے کراچی میں تیاریاں جاری
شائع 16 دسمبر 2022 03:19pm
پاک انگلینڈ ٹیموں کا پریکٹس سیشن
پاک انگلینڈ ٹیموں کا پریکٹس سیشن

پاکستان اور انگلینڈ نے آخری ٹیسٹ کے لئے کراچی میں تیاریاں شروع کردیں، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔

پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ 3 میچوں پر مشتمل سیریزکا تیسرا اور آخری میچ کل سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے، اس سلسلے میں دونوں ٹیموں کی کراچی میں تیاریاں جاری ہیں۔

پاکستان نے فل اسٹرینتھ کے ساتھ ٹریننگ کی، کپتان بابراعظم اورہیڈ کوچ نے پچ کا جائزہ بھی لیا۔

انگلینڈ نے آپشنل ٹریننگ سیشن کیا اور دوسرا ٹیسٹ نہ کھیلنے والےکھلاڑیوں نے بھی پریکٹس کی۔

قومی ٹیم کے اوپنرامام الحق ہیمسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ۔

امام الحق کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیسٹ میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے شکست ہوئی ،کراچی کی پچ اسپنرزکوسپورٹ کرے گی۔

یاد رہے کہ 3میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز اور ملتان ٹیسٹ میں 26 رنز سے شکست دی تھی۔

test series

imam ul haq

Baber Azam

karachi test

Pakistan vs England

practice