Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز ایف آئی اے کے روبرو پیش

ابتدائی تفتیش کے بعد سلیمان شہباز کو سوالنامہ دیا گیا
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2022 03:35pm
فوٹو۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوگئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سلیمان شہباز رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کے سلسلے میں تھانہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد سلیمان شہباز کو سوالنامہ دیا گیا، جس کا تحریری جواب جمع کروانے کےلئے سلیمان شہباز نے کچھ وقت مانگ لیا۔

ترجمان کے مطابق سلیمان شہباز سے مقدمے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سلیمان شہباز اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرکے ایف آئی اے کی تحقیقات میں شامل تفتیش ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں اور چند روز قبل ہی وہ وطن واپس پہنچے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو سلیمان شہباز کو گرفتار کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کے صاحبزادے کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

PMLN

FIA

lahore

PM Shehbaz Sharif

salman shehbaz