Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

بلال کا قاتل غیرقانونی مقیم افغان باشندہ ہے، ایڈیشنل آئی جی
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2022 05:22pm
ڈکیتوں کی 2 گولیوں میں سے ایک گولی طالب علم بلال کی ٹانگ اور دوسری سینے پر لگی- تصویو/ سوشل میڈیا
ڈکیتوں کی 2 گولیوں میں سے ایک گولی طالب علم بلال کی ٹانگ اور دوسری سینے پر لگی- تصویو/ سوشل میڈیا

کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بِلال کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار اورساتھی کی نشاندہی کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سُپر ہائی وے پر واقع گوٹھ کا رہائشی ہے، جو جرائم کی کرنے کا عادی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے ساتھی کی نشاندہی بھی کرلی ہے، جبکہ گرفتارملزم کے ساتھی کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

اس کےعلاوہ بلال ناصرکی نمازجنازہ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ادا کی گئی جس میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم اوراہل علاقہ شریک تھے۔

طالب علم بلال کے قتل کے خلاف طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کا ایک ٹریک بند کردیا اورمظاہرین ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس کےعلاہ ڈکیتی کے دوران ہلاک ہونے والا بلال این ای ڈی یونیورسٹی میں پیٹرولیم انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔

پولیس کے مطابق 2 ڈکیتوں نے موبائل چھیننے کی کوشش کی لیکن بلال نے مزاحمت کی، تو ڈکیتوں نے گولی چلادی، ڈکیتوں نے 2 گولیاں چلائیں، جس میں سے ایک گولی اس کی ٹانگ اور دوسری سینے پر لگی۔

بلال کا قاتل غیرقانونی مقیم افغان باشندہ ہے، ایڈیشنل آئی جی

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ بلال کو ڈکیتی مزاحمت پر مارنے والا 16 سالہ ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، بلال کا قاتل غیرقانونی مقیم افغان باشندہ ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ نے کہا کہ بلال کے قتل میں ملوث دوسرا ملزم بھی افغان باشندہ ہے۔ سی سی ٹی وی، شواہد کی مدد سے ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملزم کےساتھی تک پہنچ گئی جسے جلد گرفتار کیا جائے گا۔

Murder

Sindh Police

University Road

Street Crimes

NED University