پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 15سو کلو مضر صحت گوشت برآمد
لاہورمیں ناقص گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والے مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹ نے آپریشن کرتے ہوئے 1500 کلو مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے بکرمنڈی میں چھاپے کے دوران 15 سو کلو مضرصحت گوشت برآمد کیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض کے مطابق چیکنگ کے دوران زائد المیعاد بدبودار گوشت موجود پایا گیا، جبکہ صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص تھے۔
مدثر ریاض نے بتایا کہ برآمد ہونے والا 1500 کلو مضر صحت گوشت پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا، جبکہ غیرمعیاری گوشت کا دھندہ کرنے والے کاشف نامی سپلائر کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت گوشت لاہورکے مختلف چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔
Comments are closed on this story.