Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ مکمل، کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں؟

تمام ٹیموں نے 18، 18 پلیئرز پر مشتمل اسکواڈ مکمل کرلیا
شائع 16 دسمبر 2022 09:52am
فوٹو۔۔۔۔۔ کراچی کنگز
فوٹو۔۔۔۔۔ کراچی کنگز
کئی ملکی اور غیرملکی اسٹارز ایکشن میں ہوں گے
کئی ملکی اور غیرملکی اسٹارز ایکشن میں ہوں گے

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 8ویں ایڈیشن میں آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ اور سری لنکا کے ہاسارنگا، جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، سری لنکا کے راجاپکسا، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اور دیگر کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے۔

پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن کے لئے ٹیموں کی تشکیل کا عمل مکمل ہوگیا، لیگ میں کئی ملکی اور غیرملکی اسٹارز ایکشن میں ہوں گے۔

ایونٹ کے لئے پلیئرزڈرافٹ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی اور کرکٹرز نے شرکت کی۔

پشاور زلمی نے 17 جبکہ دیگر ٹیموں نے 18،18 پلیئرز پر مشتمل اسکواڈ مکمل کرلیا، پشاور زلمی ایک پلیئر کا اعلان بعد میں کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور سہیل تنویر کو کسی نے پک نہیں کیا۔

اس کے علاوہ غیرملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ، جنوبی افریقا کے انگیڈی، وین ڈر ڈوسن اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ کو بھی کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہ بنایا۔

پلاٹینم کیٹیگری

پلاٹینم کیٹیگری میں لاہورقلندرز نے پہلی پک میں فخرزمان کا انتخاب کیا جبکہ سری لنکا کے ونندو ہاسا رنگا اور نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا حصہ بنے۔

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ اورجنوبی افریقا کے لیگ اسپنر عمران طاہر کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

اس کے علاوہ ملتان سلطانز نے جنوبی افریقا کے بلے باز ڈیوڈ ملر اور آئرلینڈ کے جوش لٹل ، پشاور زلمی نے سری لنکا کے بلے باز راجاپکسا اور ویسٹ انڈیز کے روومین پاول ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے الیکس ہیلز اور افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری

اسلام آباد یونائٹیڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں افغانستان کے فضل الحق فاروقی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

اس کے علاوہ پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں افغانستان کے مجیب الرحمان، لاہور قلندرز نے وائلڈ کارڈ استعمال کر کے حسین طلعت، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور کراچی کنگز نے جیمز وینس اورنیوزی لینڈ کے جیمز فلٹر کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔

گولڈ کیٹیگری

پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں دانش عزیز اور ارشد اقبال کو پک کرلیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسان علی کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔

اس کے علاوہ لاہورقلندرز نے زمبابوے کے سکندر رضا، اور لیام ڈاؤسن ، ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین، کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائی کو گولڈ کیٹیگری میں پک کرلیا۔

سلور کیٹیگری

اسلام آباد یونائٹیڈ نے سلور کیٹیگری میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد، صہیب مقصود اور رومان رئیس کو پک کرلیا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری میں عمید آصف اور محمد زاہد، کراچی کنگز نے طیب طاہر اور سینٹرل پنجاب کے وکٹ کیپر محمد اخلاق ، ملتان سلطانز نے اسامہ میر، وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان ، ثمین گل، انور علی اور سرور آفریدی ، پشاور زلمی نے صائم ایوب اور عثمان قادر جبکہ لاہور قلندرز نے دلبر حسین، بیٹر طاہر بیگ اور فاسٹ بولر احمد دانیال کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری

کراچی کنگز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں عرفان اللہ نیازی کو پک کرلیا جبکہ پشاورزلمی نے اپنے ٹیلنٹ ہنٹ کے پلیئر صفیان مقیم اور حسیب اللہ کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایمرجنگ کیٹیگری میں ذیشان ضمیر اورحسن نواز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی اور ایمل خان جبکہ لاہور قلندرز نے شاویز عرفان کو پک کر لیا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری

پشاور زلمی نے سپلیمنٹری کیٹیگری نیوزی لینڈ کے جمی نیشم، ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے عادل رشید اور نوجوان عرفان منہاس کو پک کیا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور عمیر بن یوسف، لاہور قلندرز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں انگلینڈ کے جارڈن اور جلات خان، اسلام آباد یونائیٹڈ نے معین علی اور مبسر خان، کراچی کنگز نے جنوبی افریقا کے تبریز شمسی اور محمد عمر کو شامل کیا۔

پی ایس ایل 8 کے ڈرافٹ میں 517 غیر ملکی اور 491 پاکستانی پلیئرز رجسٹرڈ تھے۔

پی ایس ایل 8کا میلہ آئندہ برس 9فروری سے 19مارچ تک ملک کے 4شہروں میں سجے گا۔

Quetta gladiators

karachi

Lahore Qalandars

karachi kings

islamabad united

peshawar zalmi

Multan Sultans

pls 8

plyers drafting