Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنرل فیض حمید کے اعزاز میں تقریب، علاقے کیلئے خدمات پر تعریف

پی ٹی آئی رہنماؤں کا جنرل (ر) فیض حمید سے سیاست میں آنے کا مطالبہ
شائع 15 دسمبر 2022 11:35pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے مبینہ رہنماؤں نے سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) جنرل (ر) فیض حمید سے عملی سیاست میں آنے کا مطالبہ کردیا۔

پیپلز پارٹی پنجاب کی عہدیدار صنم جمالی نے اپنی ٹویٹ میں ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چکوال میں جنرل (ر ) فیض حمید کے گاوں لطیفال میں تقریب ہوئی جس میں تحریک انصاف کے رہنماوں نے ان سے عملی سیاست میں آنے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دوران سروس جنرل (ر) فیض حمید نے ترقیاتی کام کروانے کے علاوہ اپنے علاقے بے انتہا خدمت کی۔

دوسری جانب آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں مذکورہ ویڈیو کا ذکر ہوا، اس ضمن میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ اگر جنرل فیض دو سال بعد سیاست میں آنا چاہیں آئین پابندی نہیں لگاتا، ہو سکتا ہے وہ اپنی پارٹی بنا لیں۔

انہوں نے کہا کہ ”عسکری پارٹی بھی تو ہوسکتی ہے نا، اب فوج اے پولیٹیکل (غیر سیاسی) ہوچکی ہے۔“

شعیب شاہین نے مزید کہا کہ ”بجائے اس کے کہ یہ ملکی سیاست میں اس طرح گھسیں کہ سرونگ جنرل آکر پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ کرے یا ایگزیکیوٹیو کو ڈکٹیٹ کرے، تو بہتر ہے کہ یہ عسکری پارٹی کے نام سے پارٹی بنائیں۔“

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ ہی سے فوج کا کردار رہا ہے، یہ بھٹو صاحب کا حال بھول جاتے ہیں، اِن کے ساتھ تو کچھ بھی نہیں ہوا، اُن کے تو پورے گھر کو ختم کردیا گیا۔

pti

punjab

faisla aap ka

PPP

Lieutenant General Faiz Hameed