Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کی ملالہ کو جسمانی سزا کیخلاف بل منظور کرنے کی یقین دہانی

'یہ قانون رواں ماہ کے دوران پنجاب اسمبلی سے منظور ہو جائے گا'
شائع 15 دسمبر 2022 12:17pm
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

دورہ پاکستان پرموجود نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعلیٰ اورملالہ کی ملاقات میں STEAM پروگرام کے ساتھ ساتھ پنجاب میں تعلیم اور بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ نے پرویز الہیٰ کے ساتھ اسکولوں اور دینی مدارس میں جسمانی سزا کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملالہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت رواں ماہ جسمانی سزا کے خلاف بل منظور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جسمانی سزا دینے سے متعلق قانون پر عمل درآمد کریں گے اور یہ قانون رواں ماہ کے دوران پنجاب اسمبلی سے منظور ہو جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم کے فروغ کے لیے ملالہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے بہترین مثال ہیں۔ انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کی خاطر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے ملالہ فنڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے جہاں ہر خاتون تعلیم حاصل کر سکے اور مستقبل میں رہنما بن سکے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے STEAM میں 10 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری سکول ایجوکیشن کو اسٹیم ایجوکیشن کے لیے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کے بجٹ کے اجراء پر غور کے لیے اجلاس بلانے کا حکم دیا۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Malala Yousufzai