Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مراکش کا خواب چکنا چور، فرانس فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں

دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دی
شائع 15 دسمبر 2022 08:43am
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

فرانس نے بھی فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ٹائٹل کے لئے اتوار کو فرانس اور ارجنٹینا کا مقابلہ ہوگا۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو 0-2سے شکست دے دی۔

قطر کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کی ٹیم پہلے ہاف میں حاوی رہی۔

فرانس کی جانب سے ہرنان ڈس نے پانچویں منٹ میں گول داغ دیااورہاف ٹائم تک مقابلہ ایک صفر رہا۔

دوسرے ہاف میں مراکش کو کئی مواقع ملےلیکن کوئی بھی کھلاڑی گول نہ کرسکا،79ویں منٹ میں مووانی نے گیند کوجال میں ڈالا اوردفاعی چیمپئن کی برتری دگنی کردی۔

اس طرح فرانس نے 0-2سے میدان مارکر مسلسل دوسری بارفائنل میں جگہ بنالی، فرنچ کھلاڑیوں نے جیت کا بھرپور جشن منایا۔

ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کا فائنل 18 دسمبر بروز اتوار کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے کروشیا اور مراکش کی ٹیمیں 17 دسمبر کو خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

دوسری جانب ٹیم کی شکست پر مراکش کے مداحوں کے دل ٹوٹ گئے، دارالحکومت کاسا بلانکا میں لڑکیاں پھوٹ پھوٹ کے روپڑیں۔

واضح رہے کہ فرانس چوتھی بار فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا ہے، فرانس 1998 اور 2018 میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔

semi final

France

Final

FIFA

Morocco

FIFA World Cup 2022

Qatar Football