Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چار ریاستوں میں 6 خواتین سے شادی کرنے والا بھارتی گلوکار گرفتار

بھانڈا اس وقت پھوٹا جب ایک بیوی کے ساتھ گھومتے ہوئے دوسری بیوی کے بھائی نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔
شائع 14 دسمبر 2022 10:20pm

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک گلوکار کو پولیس نے چار مختلف ریاستوں میں چھ خواتین سے شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے گلوکار چھوٹو کمار کی چار مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی چھ خواتین کے ساتھ شادی کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب اسے ایک مبینہ بیوی کے ساتھ گھومتے ہوئے دوسری بیوی کے بھائی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

رپورٹ کے مطابق چھوٹو کمار کے پہلی بیوی سے چار بچے ہیں جبکہ دوسری بیوی جس سے اس کے دو بچے تھے جسے اس نے چھوڑ دیا تھا۔

چھوٹو کی بیوی منجو کے بھائی نے اپنے بہنوئی کو جموئی ریلوے اسٹیشن پر دوسری عورت کے ساتھ دیکھ کر روکا تو اس نے بتایا کہ یہ میری بیوی ہے۔

منجو کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کی 2018 میں چھوٹو کمار کے ساتھ شادی ہوئی تھی، تقریباً ڈیڑھ برس پہلے چھوٹو دوا لینے گیا اور غائب ہو گیا، چھوٹو کمار نے ہمیں دھوکا دیا، اس نے ایک اور عورت سے بھی شادی کر رکھی ہے جس سے اس کے 4 بچے ہیں۔

دوسری جانب چھوٹو کمار کے سالے کا کہنا تھا کہ میری بہن اتنے طویل عرصے سے اپنے شوہر کا انتظار کر رہی ہے اور چھوٹو دوسری عورت کو اپنی بیوی بتا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ چھوٹو کمار پیشے کے اعتبار سے سنگر ہے اور اس نے چائنا واریہ، سندر کند، رانچی، سنگرام پور، دلی اور دیو گڑھ میں بھی خواتین سے شادیاں کی ہیں۔

Indian Singer

Chhotu Kumar