Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں سینئیر رہنما غائب، کارکنان راہ تکتے رہ گئے

کارکنوں کی کثیر تعداد کی شرکت، اہم رہنما غائب۔
شائع 14 دسمبر 2022 06:53pm
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا

لاہور میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں کسی سینئر رہنما نے شرکت نہ کی، کارکنان لاہور سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء سمیت سینئر رہنماؤں کی راہ تکتے رہ گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تاہم کوئی بھی اہم رہنما کنونشن میں شریک نہیں ہوا۔

تقریب سے خطاب میں جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر پی ٹی آئی چئیرمین پر خوب گرجے برسے اور بولے کہ عمران خان نے معیشت برباد کر دی، انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کیں تو لگ پتہ جائے گا۔

صدر خواتین ونگ لاہور شائستہ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اداروں سے مل کر جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنایا گیا، عمران خان کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔

کنونشن میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر (ن) لیگ کی سپریم کورٹ اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن پر لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا پٹیشنز پر جلد فیصلہ کرنے کی قراردادیں بھی پیش کی گئیں۔

PMLN

lahore

workers convention