Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاغذات میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی
شائع 14 دسمبر 2022 12:52pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نااہلی کیس 20 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا۔

مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے 20 دسمبر کو کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔

عدالت نے اس کیس سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان ، الیکشن کمیشن اور وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں ،عدالت نے فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں،عمران خان نے اپنے بچوں کی تفصیل میں2کا ذکر کیا ایک کی معلومات چھپائیں۔

imran khan

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

disqualify case

registrar office