Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ آج

ہر ٹیم 18، 18 رکنی اسکواڈ مرتب کرے گی
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2022 09:40am
تصویر: پی ایس ایل
تصویر: پی ایس ایل

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے لئے پلیئرز ڈرافٹنگ آج کراچی میں ہوگی، ہر ٹیم 18، 18 رکنی اسکواڈ مرتب کرے گی۔

پشاورزلمی نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ کراچی کنگز کے سابق کپتان بابراعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

دوسری جانب کراچی کنگز کی قیادت دوبارہ عماد وسیم کو سونپ دی گئی، گزشتہ سیزن میں بابراعظم کی کپتانی میں کراچی کنگز مسلسل 8 میچز ہاری تھی۔

پی ایس ایل سیزن 8 کے کراچی میں ہونے والے ڈرافٹ کے لیے فرنچائزز کی تیاریوں میں مصروف ڈیوڈ ملر، ایرون فنچ، وانندو ہسارنگا اور چند دیگر بڑے نام آج توجہ کا مرکز ہوں گے۔

کراچی میں 15 دسمبر کوہونے والی اس شاندار تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور لندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز اور پشاورزلمی اپنے اسکواڈز مکمل کریں گی۔

پی ایس ایل 8 پلیئرزڈرافٹ کے لئے 500 سے زائد غیرملکی کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹرکروایا ہے۔

کھلاڑیوں میں سے چند نمایاں نام یہ ہیں:

ایرون فنچ، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان، معین علی، جمی نیشم، ڈیوڈ ملر، عادل رشید، بھنوکا راجا پاکسا، داسن شناکا، وانندو ہسارنگا، کیرون پولارڈ، مجیب الرحمان، محمد نبی، مارٹن گپٹل، لنگی نگڈی، کولن ڈی گرینڈ ہوم، عمران طاہر، ثاقب محمود، جیمز ونس، تمیم اقبال،مشفق الرحیم، حضرت اللہ زازئی، ول جیکس، ریزہ ہینڈرکس، شائی ہوپ، سکندررضا، فواد احمد، کارلوس بریتھویٹ جونیئر ڈالا اور ٹیمبا باووما۔

تاہم شکیب الحسن، معین علی، ڈیوڈ ولی اور انگلینڈ اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے چند دیگر کھلاڑی جزوی طور پر دستیاب ہیں یا ان کی دستیابی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیریز کے لیے ٹیم کے انتخاب سے مشروط ہے۔

جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے کچھ کھلاڑیوں کے بھی جزوی طور پر دستیاب ہونے کا امکان ہے کیونکہ دونوں ممالک فروری میں سیریزکھیل رہے ہیں۔

فرنچائزنے گزشتہ سیزن سے ان کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

کراچی کنگز

اسلام آباد یونائیٹڈ

لاہورقلندرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

پشاور زلمی

ملتان سلطانز

پِک آرڈر

ڈرافٹ کے لیے دستیاب کھلاڑی

ڈائمنڈ کیٹگری

گولڈ کیٹگری

سلور کیٹگری

ایمرجنگ پلیئرز

Quetta gladiators

cricket

Lahore Qalandars

karachi kings

islamabad united

peshawar zalmi

Multan Sultans

Pakistan Super League

PSL 8