Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم اور کپیٹن (ر) صفدر کیلئے ریلیف برقرار رہے گا، نیب کا بڑ ا فیصلہ

نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بریت فیصلے کو درست تسلیم کرلیا
شائع 14 دسمبر 2022 11:11am
مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر
مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایون فیلڈرریفرنس میں مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر کو ملنے والا ریلیف برقرار ہے، نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بریت فیصلے کو درست تسلیم کرلیا۔

ڈی جی نیب راولپنڈی فرمان اللہ نے بریت کے خلاف اپیلیں دائر نہ کرنے کی منظوری دے دی جبکہ پراسیکیوشن برانچ کو خط لکھ کرتحریری طور پر بھی آگاہ کردیا۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ نیب ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ 6 جولائی 2018 کواحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو11 سال، مریم نوازکو7 سال اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رواں سال ستمبر میں مریم نوازاورکپیٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزاوں کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

PMLN

NAB

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Captain Safdar

Avenfield Reference